نئی دہلی،22جولائی(ایجنسی)کانگریس نے کشمیر کے حالیہ واقعات پر چین کے تبصرے کو ہندوستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے آج اس پر حکومت کی خاموشی پر حیرانی ظاہر کی اور کہا کہ منگل کو پارٹی اس معا ملے کو پارلیمنٹ میں اٹھائے گی۔
کانگریس کے
ترجمان کپل سبل نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ 19 جولائی کو چینی وزارت خارجہ نے جموں کشمیر کے واقعہ پر تبصرہ کیا ہے لیکن مودی حکومت نے اب تک اس معاملے میں کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا۔
انہوں نے حکومت کی خاموشی پر حیرانی کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیر اعظم، وزیر خارجہ یا دیگر کسی نے چین حکومت کے اس بیان پر کوئی توجہ نہیں دی۔